نئی دہلی، 15؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکز نے ایک ماہ کے اندر مختلف سرکاری محکموں کے خلاف درج کرائی گئی 93ہزار عوامی شکایات کا تصفیہ کیا ہے۔پرسنل ، عوامی شکایت اور پنشن کے محکمہ کے وزیرمملکت جتیندر سنگھ نے آج بتایا کہ صرف اگست میں 100903شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 93379شکایات کا تصفیہ کر دیا گیا۔اس طرح ایک ماہ میں کل حاصل شدہ شکایات کا 93فیصد سے نمٹا کیا گیا۔سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے سب سے زیادہ تعداد میں شکایات کا تصفیہ کیاہے ۔حکومت کی کوشش زیر التوا معاملات کو کم کرنا اور شہریوں کی طرف سے موصول ہوئی شکایات کے تیزی سے تصفیہ کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں حاصل ہوئی شکایات کی تعداد میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے اور اس سے مرکزی حکومت کے شکایت تصفیہ نظام پر شہریوں کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال 881132شکایات موصول ہوئی تھیں جبکہ 2014میں 270255شکایات موصول ہوئیں ۔